ٹھٹھہ اور مکلی میں پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیاں عروج پر،بنیادی سہولتوں کا فقدان

Published on February 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

edu

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ اور مکلی پر پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیاں عروج پر ہزاروں کی فیس لینے کے باوجود بچوں کے لے اسکولوں میں کوئ سہولت دستیاب نہیں،والدین کی جانب سے اسکول انتظامیہ سے بات کرنے پر بچوں کی مستقبل سے کھیلنے کی دھمکیاں، پرائیویٹ اسکولز میں بااثر افراد کا شےرہونے کی وجہ سے بات بات پر دھمکیاں دی جاتی ہیں،والدین،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ مکلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں والدین سے ہزاروں روپیوں کی فیس لینے کے باوجود بچوں کے لے کوئ سہولیات موجود نہیں اسکولز میں غیر معیاری فوڈ کے باعث آے دن اسکولوں میں بچوں کو فوڈ پواےزننگ ہونا معمول بن گیا ہے ، پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کو فوری طبعی امداد کے لے کچھ بھی موجود نہیں ،ایسا ہی ایک کیس آج صبح مکلی کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا جہاں بچی نے اسکول کے کینٹین سے کوئ چیز لے کر کھالی جس کے بعد بچی کو الٹیاں شروع ہوگےجس کے بعد بچی کو اسی حالت میں چھوڑ کر بچی کے والدین کو فون کرکے بتایا گیا کے آپ کی بچی کی حالت خراب ہے اسے اسپتال لے جاےں،والدین کے اسکول پہنچنے تک بچی تڑپتی رہی ،بچی کے والدین نے بتایا کے اس دوران اسکول انتظامیہ نے بچی کو کوئ بھی فرسٹ اےڈ نہ دی اور نہ ہی کسی ڈاکٹر سے رجوع کیا، والدین نے مزید بتایا کے اسکول انتظامیہ سے اس حوالے سے بات کرنی چاہی تو اسکول انتظامیہ غیر اخلاقی طریقے سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ میری بچی کے مستقبل کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے،جب کے اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس مسلے پر کوئ بات کرنے سے گُریز کیا گیا، ٹھٹھہ ومکلی کے والدین نے مزید بتایا کے ٹھٹھہ و مکلی کے تمام پرائیویٹ اسکولز ابھی سے جون اور جولائی کی چھٹیوں کی فیس دینے پر مجبور کر رہے ہیں، والدین کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں میں بااثر افراد کا شیئر ہونے کی وجہ سے ایسے اسکولوں پر کوئ بھی چیک انڈ بیلنس کا سسٹم نہیں ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes