پی ٹی وی سمیت سرکاری املاک پرحملہ کیس :عدالت کا عمران خان اور طاہرالقادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

Published on July 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کی۔سماعت کے دوران دونوں رہنماں کی مسلسل غیر حاضری پر جائیداد کی قرقی کا حکم جاری کیا گیا۔اے ٹی سی اسپیشل کورٹ کے جج نے دونوں اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی قرقی کے لیے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کو نوٹسز جاری کیے جبکہ آئندہ پیشی کی تاریخ 20 جولائی مقرر کردی۔واضح رہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری پر اسلام آباد کے ریڈ زون میں توڑ پھوڑ اور سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی)پر حملے سمیت سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔2014 میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران مشتعل افراد نے یکم ستمبر کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کردیا تھا، جس کی وجہ سے پی ٹی وی نیوز اور پی ٹی وی ورلڈ کی نشریات کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی تھیں۔حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تقریبا 70 افراد کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی اور سرکاری املاک پر حملوں اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام کے تحت انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy