ٹھٹھہ شہر کے مکینوں کے مسائل سے آگاہ ہیں رئیس منظور خشک

Published on September 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر رئیس منظور خشک نے ٹھٹھہ شہر کے کاشیگر مقامی وارڈ نمبر 05 اور 06 کے مکینوں کی کوششوں سے 2 سال سے جلے ہوئے ٹرانسفارمر کو تبدیل کر کے نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا۔جس پر شہریوں نے مسلم لیگ ن کے صدر منظور خشک اور ان کی ٹیم کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور انہیں لنگی اجرک اور پھولوں کے ہار کے تحفے پیش کیئے اور اپنی محبت کا اظہار کیا انہونے کہا کہ ٹھٹھہ شہر کے مکینوں کے مسائل سے آگاہ کیا گیا تہا کاشیگیر کے علاقے میں گزشتہ 2 سال سے ٹرانسفارمر جل گیا تھا، جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان تھے، انہونے کہا کہ مقامی شہری منتخب نمائندوں کو بار بار کمپلین درج کرا چکے تہے مگر منتخب نمائیدون نے ان شہریون کئی ایک نہ سنی صدر منظور خشک نے کہا کہ منتخب نمائیندون کو صرف عوام کے وؤٹ ضرورت ہوتی ہے مگر عوام کے مسائل کو حل کرنا ان کے بس کئ بات نئیں انہونے مزید کہا کہ دریائے سندھ میں سیلاب اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے لاکھوں سیلاب متاثرین بے گھر ہو گئے ہیں انہونے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار کر دیا ہے متاثرین بھوک و افلاس اور بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں جن کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کی جانب سے خطیر رقم جاری کرنے اور مختلف جماعتوں سے فنڈز لینے کے باوجود سیلاب زدگان کی مدد کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ بارش اور سیلاب متاثرین کو صحت ہر وہ سہولیات دی جائے جسے متاثرین پریشان سے نکل سکے انہونے کہا کہمنتخب نمائیندون کو امداد فراہم کرنے کہ لیئے بیرونے ممالک سے سیلاب متاثرین کے لیئے بہت امداد ملی ہے کہ ان متاثرون کو انہیں غذائی قلت سے بچایا جائے تقریب کے اس موقع پر عبداللہ صابرو، عبدالعزیز شیخ، پرویز ستار عباسی،. ایدوکیٹ ناصر عباسی اور دیگر سمیت مختلف برادریوں کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题