لنگور نے 50 ہزار افراد کو بجلی سے محروم کر دیا

Published on July 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments


افریقی ملک (یوا ین پی)افریقی ملک  زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں لنگور نے 50 ہزار لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔یوا ین پی کے مطابق افریقی ملک زیمبیا کے سیاحتی شہر لیونگ اسٹون میں ایک لنگور نے پاور اسٹیشن پر تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کے نتیجے میں تاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور 50 ہزار افراد پر مشتمل آبادی والا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا تاہم لنگور کو وائلڈ لائف والوں نے زخمی حالت میں بچا لیا۔پاور کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر لنگور بجلی کے اس بڑے جھٹکے سے محفوظ رہا جو انسانی جان لے لیتا ہے جب کہ اگر کوئی انسان اس حادثے کا سبب بنتا تو اس کے خلاف تحقیقات ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی اب بحال کر دی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ برس کینیا میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں بندر ملک بھر میں بجلی کی بندش کا باعث بنا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes