حقیقی ترقی عملی اقدامات 

Published on January 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

تحریر:خورشید جیلانی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ
کسی معاشرہ کی ہمہ جہت ترقی کے لئے محروم معیشت لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا سب سے اہم اور ضروری معاملہ ہوتا ہے وہ لوگ جو کسی بھی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ان کو خوشحال زندگی کی طرف لانے کے لئے اقدامات اہم ترین معاملہ ہے موجودہ حکومت جس کی قیادت پنجاب میں وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کر رہے ہیں واحد مثال ہیں جنہوں نے غریب لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور انہیں با عزت روزگار کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں ان میں سے سب سے اہم ترین قدم تو یہ ہے کہ انہوں نے دیہات میں رہنے والی غریب بیوہ خواتین کو معاشی معاملہ میں خود کفیل بنانے کے لئے ایسا خوبصورت طریقہ اور سسٹم بنایا ہے کہ پا کستان کے کسی گاؤں میں کوئی شخص غربت کی لکیر کے نیچے زندگی نہیں گزارے گا پنجاب کے دیہات میں رہنے والی یہ بیوہ خواتین جو ایک ایکٹر یا اس سے کم زمین کی مالک ہیں یا جن کی زرعی زمین نہ ہے اس خاتون کا بچہ مقامی سکول میں زیر تعلیم ہے حکومت کی ہدائیت پر طے شدہ طریقہ کار کے مطابق صرف اور صرف میرٹ پر ان مستحق بیوہ خواتین کو دودھیل گائیں ،بھینسیں ،وہڑیاں ،جھوٹیاں یا بھیڑ بکریاں دی گئی ہیں محکمہ لائیو سٹاک نے ان غریب مستحق بیوہ خواتین کو دینے کے لئے دودھیل جانور خرید کر انہیں دئیے ہیں وہ نہ صرف بہترین پیداورای صلاحیت کے حامل ہیں بلکہ یہ اعلیٰ نسل کے جانور اس قابل ہیں کہ وہ ایک خاندان کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یہ بیوہ خواتین اگر محنت سے اپنے جانور کی دیکھ بھال کریں تو وہ اپنے خاندان کے استعمال کے لئے دودھ رکھ کر باقی دودھ فروخت کر کے آسانی سے اپنی گزر اوقات کر سکتی ہیں ضلع اوکاڑہ میں یہ جانور ضلع کی تینوں تحصیلوں میں دو مرحلوں میں دئیے جا چکے ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں ضلع کے دیہات میں رہنے والی غریب مستحق ،بیوگان کو یہ جانور دئیے جائیں گے ضلع میں اب تک تحصیل اوکاڑہ میں 300تحصیل رینالہ میں 150تحصیل دیپالپور میں 370جانور دئیے جا چکے ہیں یہ جانور تقسیم کرنے کی تقاریب تحصیل کی سطح پر منعقد ہوئیں ان میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،صوبائی وزرا،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی تھے جبکہ ممبران ضلع کونسل ،کونسلرز،چیئرمین ،وائس چیئرمین و عمائدین علاقہ کو بھی ان تقاریب میں مدعو کیا گیا ان تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے صوبائی وزرا ء نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طر ف سے غربت کو مٹانے کے لئے جانوروں کی مرحلہ وار تقسیم کا عمل جاری ہے جو انتہائی احسن اقدام ہے اس سے بیوہ خواتین جانوروں کی افزائش کے بعد دودھ وغیرہ کی فروخت کر کے گھر کا خرچ چلا سکتی ہیں ۔صوبائی وزیر جنگلات میاں یاور زمان نے پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع اوکاڑہ کی معذور ،بیوہ دیہی خواتین میں جانور تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محروم معیشت دیہی خواتین کی بہبود کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جو اقدامات کئے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی معذور دیہی خواتین کو معاشی تحفظ دینے اور انہیں مشکلات سے نکالنے کے لئے کروڑوں روپے کے جانور انہیں مفت فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ احسن انداز میں اپنی گزر بسر کر سکیں محکمہ لائیو سٹاک نے سیکریٹری پنجاب نسیم صادق کی قیادت میں میرٹ پر غریب نادار معذور ،بیوہ خواتین میں دودھیل جانور تقسیم کئے ہیں جس پر وہ تحسین کے مستحق ہیں صوبائی وزیر اور منتخب عوامی نمائندوں نے قرعہ اندازی کے ذریعے دیہی خصوصی خواتین میں بہترین نسل کی بھینسیں اور گائیں تقسیم کیں میاں محمد یاور زمان نے شر کاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت گڈ گورننس میں پورے ملک میں سر فہرست ہے اور اس کا مشن لوگوں کو خدمت کرنا ہے وہ لوگوں کی ترقی و خوشحالی اور انہیں ریلیف دینے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ دیہی معیشت میں جانورایک قیمتی اثاثہ ہیں جس کے مد نظر پنجاب حکومت نے مویشی پال حضرات کو مفت ویکسینشن اور علاج معالجہ کی سہولیات دی ہیں خصوصی دیہی خواتین کو مفت بہترین معیار کے دودھیل جانور مرحلہ وار دئیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے خاندان کی معاشی ضروریات پوری کر سکیں ۔ رینالہ خورد میں ممبر قومی اسمبلی سید عاشق حسین کرمانی ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت محروم معیشت دیہی خواتین کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لئے بے شمار اقدامات کر رہی ہے اور ان کو بہترین جانوروں کی فراہمی اس سلسلہ کی کڑی ہے ان کو جانوروں ک فراہمی صرف اور صرف میرٹ پر کی گئی ہے اور حق دار خواتین کو ہی جانوردئیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی رائے نور احمد کھرل، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک غلا م محمد گل ، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈاکٹر سجاد شاہداصغر ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر شیخ عبد الرحمان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اوکاڑہ ڈاکٹر محمد اشرف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ممبر قومی اسمبلی سید عاشق حسین کرمانی ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محروم معیشت دیہی خواتین کی بہبود کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جو اقدامات کئے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی بیوہ دیہی خواتین کو معاشی تحفظ دینے اور انہیں مشکلات سے نکالنے کے لئے کروڑوں روپے کے جانور انہیں مفت فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ احسن انداز میں اپنی گزر بسر کر سکیں ۔محکمہ لائیو سٹاک سیکریٹری پنجاب نسیم صادق کی قیادت میں میرٹ پر غریب ،نادار خواتین میں جانور تقسیم کئے جا رہے ہیں جس پر وہ تحسین کے مستحق ہیں۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عاشق حسین کرمانی ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین و دیگر نے قرعہ اندازی کے ذریعے 16یونین کونسلز کی بیوہ دیہی خواتین کو 90جھوٹیاں اور ویہڑیاں تقسیم کیں ۔ پاکستان میں غربت کا اگر حقیقی معنوں میں خاتمہ کرنا ہے تو پنجاب حکومت کی اس سکیم کو نہ صرف پورے ملک میں متعارف کروانے کی ضرورت ہے بلکہ اس کے دائرہ کار کو بھی بڑھانا وقت کی اہم ضرروت ہے تاکہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes