نثار نے شہبازشریف کی پریس کانفرنس نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی،آج ہر صورت پریس کانفرنس ہوگی

Published on July 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) وزیراعلیٰ شہبازشریف بھی ناراض وزیرداخلہ کو نہ مناسکے، چودھری نثار نے پریس کانفرنس نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔پاناما فیصلے سے پہلے حکومت کے لیے بڑی پریشانی، وزیرداخلہ چودھری نثار وزیراعظم سے ایسے روٹھے کہ کوئی بھی منا نہ سکا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی بھی سب کوششیں رائیگاں گئیں۔حکمران جماعت کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وزیرداخلہ اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ شہبازشریف نے ہفتے کے روز دوبار چودھری نثار سے فون پر رابطہ کیا اور منانے کی کوشش کی۔ وزیراعلیٰ وفاقی وزیرداخلہ سے پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی درخواست کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا چودھری نثار سے کہنا تھا کہ انہیں جو بھی شکوے ہیں وہ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں سامنے رکھے جائیں۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس سے پارٹی اختلافات کو ہوا ملے گی۔ وزیرداخلہ کا ہر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنا موقف قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy