گوجرہ ،محکمہ صحت کا عملہ ہسپتال سے قیمتی پودے اپنے گھروں کو لے گئے

Published on November 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

\"3\"
گوجرہ ( نامہ نگار) محکمہ صحت کا عملہ ہسپتال سے قیمتی پودے اپنے گھروں کی نذر کر گئے ،چوکیدار گھر بیٹھ کر مفت کی تنخواہ لینے لگا ہسپتال مویشیوں کے باندھنے کی جگہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 545 گ ب میں بنیادی مرکز صحت بی ایچ یوکا انچارج ڈاکٹر مطلب حسین اور اس کا عملہ نے ہسپتال کے نام پر منگوائے قیمتی پودے اپنے گھر لے گئے ہسپتال انتظامیہ نے یہ پودے سرکاری فنڈ پر منگوائے اور پھر اپنے گھروں میں پلاٹ کی زینت بنا دئیے اور عملہ کی ملی بھگت سے اس ہسپتال کا چوکیدار بجائے ہسپتالڈیوٹی دینے کے رات کو اپنے گھر ہی ڈیوٹی دیتا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال کا مین گیٹ رات بھر کھلا رہتا ہے اور اہل دیہہ اس میں اپنے پالتو مویشی باندھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں یوں ہسپتال انتظامیہ نے سرکار کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题