ملک بھر میں پٹرول کی قلت، عوام پریشان، پمپس پر ہجوم

Published on July 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments


اسلام آباد:(یو این پی ) آئل ٹینکر ایسوسی ایشن اور وزارتِ پیٹرولیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں پیڑول کا بحران شروع ہوگیا،جگہ جگہ لوگ پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد اوگرا کی جانب سے آئل ٹینکر مالکان پر حفاظتی اقدامات کی مد میں نئی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں جس پر آئل ٹینکر مالکان نے اوگرا کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ملک بھر میں پٹرول کی ترسیل گزشتہ روز بند کردی تھی اور آج ہڑتال کا تیسرا روز ہے۔اوگرا کی جانب سے آئل ٹینکر مالکان سے مذاکرات بھی کیے گئے لیکن وہ ناکام ہوگئے اور آئل ٹینکر مالکان نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کا بحران شروع ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں وزارتِ پیٹرولیم سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینکرز مالکان نے کہا کہ حکومت ہمارا کوئی بھی مطالبہ ماننے کو تیار نہیں، سانحہ احمد پورشرقیہ میں ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ گاڑی کو کسی نے آگ لگائی جس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog