وزیراعظم مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Published on July 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)وزیراعظم نواز شریف مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، میزبان صدر نے انہیں الوداع کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جمعرات کو مالدیپ کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کیا،یونی ویژن نیوز کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے اہلیہ کلثوم نواز کے ہمراہ مالدیپ کے صدر کی خصوصی دعوت پران کے یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت بھی کی، وزیر اعظم مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے نیشنل فٹبال اسٹیڈیم پہنچے تو مالدیپ کے صدر اور ان کی اہلیہ نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنوں سے کیا گیاجبکہ نیشنل ڈیفنس فورس کے دستے نے دونوں رہنماوں کو سلامی پیش کی۔اس دوران وزیر اعظم نواز شریف کے لیے اردو اور مقامی زبان میں تیار کیا گیا خصوصی گیت پیش کیا گیااور بچوں نے بھی رنگا رنگ پرفارمنس بھی پیش کیں، وزیراعظم کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران دونوں مملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم نوازشریف اپنا دورہ مکمل کرکے مالدیپ کے شہر مالے سے وطن واپس روانہ ہوئے جہاں میزبان صدر نے انہیں الوداع کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes