نوجوان کی ہلاکت اسلام پولیس کی کوتاہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

Published on January 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت پولیس کی کوتاہی سے ہوئی، ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں پولیس کی کوتاہی سے پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔ذمہ دار پولیس اہلکاروں کیخلاف302اور780اے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ذمہ داران کو بروقت قانون کے مطابق سزائیں دلوانے اور انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy