پانامہ فیصلہ، سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماء فیصلہ سننے جائیں گے

Published on July 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)  پانامہ کیس فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج سپریم کورٹ جائیں گے، عمران خان کے ہمراہ مرکزی قیادت بھی سپریم کورٹ جائے گی، پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری، وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، پنجاب کے جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن، سیکریٹری اطلاعات پنجاب مصطفی نواز بھی وفد میں شامل ہونگے۔ سابق گورنر پنجاب سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ بھی پارٹی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔ شیخ رشید نے فیصلہ سننے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ تاریخی دن ہے فیصلہ سننے ضرور جاؤں گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا بھی سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ۔ ترجمان جماعت اسلامی نے سینیٹر سراج الحق کے سپریم کورٹ جانے کی تصدیق کر دی۔ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما بھی چودھری شجاعت حسین بھی فیصلہ سننے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy