سعید اجمل نے ’کلیاں ‘اُڑانے کا ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑدیا

Published on December 24, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

\"12\"

دبئی ۔۔۔  جادوگراسپنر سعید اجمل ثقلین مشتاق کا ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڑ توڑنے کے ساتھ ساتھ مسلسل تین برسوں تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر سعید اجمل رواں سال بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولربن گئے ہیں۔ انہوں نے 103 وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اس سے پہلے ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ثقلین مشتاق کےپاس تھا۔ سعید اجمل مسلسل تین برسوں سےسب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرہیں۔ یہ اعزاز اس سے پہلے کسی بولر کے پاس نہیں تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog