ٹی ایم اے وہاڑی کے زیر اہتمام قومی ایکشن پلان کے تحت امن واک

Published on February 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

16-2-2015 Peace walk
وہاڑی( یواین پی)ٹی ایم اے وہاڑی کے زیر اہتمام قومی ایکشن پلان کے تحت امن واک کا اہتمام کیا گیا واک ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسرجواد اکرم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ٹی ایم اے آفس سے شروع ہو کر گول چوک سے ریل بازار ہوتی ہوئی واپس ٹی ایم اے پر اختتام پذیر ہوئی واک میں ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے رانا سلیم احمد،سابق ایڈمنستریٹر مارکیٹ کمیٹی وہاڑی میاں آصف خورشید،ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد،ڈی ایس پی ٹریف راجہ شاہد نذیر، ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی چودھری شاہد نیاز، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد، ضلعی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب ،سابق ضلعی امیر جمیعت الحدیث مولانا ادریس ضیاء ، خطیب جامع مسجد باغ والی مولانا معصب معاویہ، ماسٹر ریاض مسیح اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبا نے شرکت کی واک کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے شرکاء نے دہشت گرد کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے بھی لگائے واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ ملکی ترقی میں سب سے بڑی روکاوٹ دہشت گردی ہے جس پر قابو پانا صرف اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری قوم کو متحد ہو کر اس عفریت پر قابو پانا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے دہشت گردی کے خَلاف جاری جنگ کا حصہ بننا ہے اور اپنے اداروں کی ہر طرح سے مدد کرنا ہے تاکہ ہم اپنے حال اور مستقبل کو محفوظ کر سکیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوری طرح چوکس ہے اور حساس ادارے شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تمام حساس مقامات اور اہم شخصیات کے تحفظ کے اقدامات کئے جا چکے ہیں اور پاک فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بلا تاخیر مدد کے لیے دستیاب ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ ان دیکھے دشمن سے ہے اس لیے عوام کو اس جنگ میں اپنے اداروں کا بھر پور ساتھ دینا ہوگا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes