رائٹر،ڈائریکٹروایکٹرایم اے ٹھاکرنے گزشتہ سال بے شمار کامیابیاں حاصل کیں

Published on January 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

غیر ملکی ثقافتی دوروں سمیت ملک کے اسٹیج پہ چھائے رہے،شوبز میں کئی نئے چہرے متعارف کرائے
لاہور(یواین پی)پاکستانی اسٹیج ڈرامہ میں رائٹر،ایکٹر،پروڈیوسروڈائریکٹرایم اے ٹھاکر نے گزشتہ سال بے شمار کامیابیوں کو اپنے دامن میں سمیٹاانہیں اگر دوہزار اٹھارہ کا کامیاب ترین ڈائریکٹر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا انہوں نے گزرے سال میں بے شمارکامیاب اسٹیج ڈرامے پیش کر کے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا کم عرصہ میں شہرت کی بلندیوں پہ پہنچ کر اپنے معیار کو قائم رکھنا بڑی بات ہوتی ہے غیر ملکی ثقافتی دوروں سمیت ملک کے اسٹیج پہ مسلسل چھائے ہوئے ہیں لکھنے سے لے کر اداکاری اور ہدایت کاری میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں شوبز کے چمکتے ستارے ہونے کے باوجود ان کی شخصیت میں غرور نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ ہر ایک سے بڑے خلوص اور محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں انہوں نے اسٹیج کی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی یہی ان کا ورثہ حیات ہے نئے سال کے آغاز میں بھی ان کی کی شوبز مصروفیات بہت زیادہ ہیں انہوں نے ماریہ مسکراہٹ،نرالہ چن،فضل عباس،امتیاز مغل اورمحبوب مستانہ جیسے فنکاروں کو شوبز میں متعارف کروایا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题