نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف بھی نااہل ہوجائیں گے ؛ نرگس فیض ملک

Published on August 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments


لاہور(یوا ین پی) پیپلز پارٹی کی رہنما و جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین پنجاب نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بعد اب شہبازشریف بھی نااہل ہوجائیں گے ، سیاست پر صرف شریف خاندان کا حق نہیں، نوازشریف نااہل ہونے کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب نہیں کرسکتے ، الیکشن کمیشن ان کے خطاب کا نوٹس لے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف ابھی نیب کو ریفرنس گیا ہے اس ریفرنس کا فیصلہ باقی ہے ، عوام نے نوازشریف کو بہت پہلے مستردکردیا ، پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے دلوں میں بستی ہے ، یہ جماعت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ،ن لیگ نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا ہے اور عوام کے مسائل میں اضافہ کیا ہے ، عوام ن لیگ کو مسترد کرچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog