افواج پاکستان و دیگر دفاعی ادارے ملک کی نظر یاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں غلام سرور خان

Published on April 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

rrr
اسلام آباد (یو این این پاکستان / ڈاکٹر سید صابر علی سے )تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان و دیگر دفاعی ادارے ملک کی نظر یاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ملکی سلامتی اور بقا کے ضامن ہیں،کسی مخصوص طبقہ کی جانب سے ان اداروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم ملک اور ان قومی اداروں کو کمزور کرنے کی منظم سازش ہے،معاشی بدحالی کے کا سبب موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالسییاں ہیں،افواج پاکستان پر چڑھائی کرنے والوں ، را، اور موساد کے ایجنٹوں سے مذاکرات نہیں بلکہ آپریشن ہونا چاہئے،دوسروں پر غداری کا مقدمہ چلانے والی حکومت اپنا قبلہ درست کرے،ورنہ پی ٹی آئی اور طاہر القادری اسلام آباد کی سڑکوں پر دما دم مست قلندر کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت بحالی کے موقع پر انجمن تاجران ٹیکسلا اور تحریک انصاف سٹی ٹیکسلا کی تنظیم کی جانب سے ایچ ایم سی ٹیکسلا میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا،غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،ہم نہ صرف انتخابی میدان میں فتح یاب ہوئے بلکہ عدالتی جنگ میں بھی اللہ کے کرم سے سرخرو ہوئے،نواز شریف کی سوچ جمہوری نہیں آمرانہ ہے ،میری رکنیت معطلی سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی ،پنجاب حکومت نے میرے خلاف ریاستی مشینری کو استعمال کیا ،بہاولپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو وزیر اعلی پنجاب نے میرے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، نواز شریف حامد میر کی عیادت کرسکتے ہیں چوہدری اسلم کی شہادت پر کراچی کیوں نہ گئے ،میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف کرپشن کا ایک کیس سامنے لادیں ،اللہ نے ہمت دی ہے ساری حکومتی مشینری میرے خلاف تھی پھر بھی جیت سچائی کی ہوئی،غلام سرور خان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کو عدالت نے نااہل قرار دیا تھا مجھے کبھی کسی عدالت نے نااہل قرار نہیں دیا انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے قوم کو دھوکہ دیا میں نے آج تک کسی سے کچھ نہیں چھپایا جس ملک کا وزیر داخلہ بددیانت ہو اس قوم کے بارے میں دنیا کی رائے کیا ہوگی ایسے لوگ ہمارے اوپر مسلط ہوئے جو قوم کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں یہ اب زیادہ دیر کی بات نہیں (ن) لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشیں شروع کردیں نواز شریف حامد میر کی عیادت کرنے گئے تو ان کے مقاصداصل میں کچھ اور تھے بلاشبہ حامد میر پر قاتلانہ حملہ ہم سب کے لئے باعث افسوس ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن یہاں قوم کی ماؤں بہنوں کے بیٹے شہید ہوئے نواز شریف کو یہ کیوں بھول گئے چومیں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ایک مخصوص میڈیا گروپ پاکستان ہندوستان کی شہ پر کام کررہا ہے ہمارے اندر پاکستانی خون ہے ہم غیرت مند لوگ ہیں اپنی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے جو بھائی ناراض ہیں مذاکرات کے ذریعے ان کو منایا جائے مگر جو پاکستان کے خلاف ہیں ان سے سخت زبان میں بات کی جائے، غلام سرور خان نے کہا کہ نواز شریف سیاسی شعور سے نابلد ہیں ان کی سوچ ہمیشہ آمرانہ رہی اقتدار حاصل کرنے کے لئے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی گیارہ مئی کے انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی میاں براردران کا ایجنڈا کچھ اور ہے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے میری سپریم کورٹ سے رکنیت بحالی پر سیاسی مخالفین پریشان ہیں انتخابی شکست ان سے اب تک ہضم نہیں ہو رہی یہی وجہ ہے، انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ سوچ رکھتی ہے،وہ قومی اسمبلی میں ا پنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا دینا چاہتی ہے،امن کی آشا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں را کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے واضح شواہد منظر عام پر آگئے ہیں،انڈیا کو موسٹ فیورٹ قراردینا محب وطن پاکستانیوں سے غداری کے مترادف ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题