عائشہ گلالئی نے مزید جھوٹ کے کئی ’’گل‘‘ کھلا دیئے

Published on August 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 827)      No Comments

پشاور(یواین پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر بہتان تراشی کرنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی اپنے الزامات کی صداقت کے لئے ثبوت پیش کرنے میں بھی ناکام ہو گئی اور مزید جھوٹ کے کئی ’’گل‘‘ بھی کھلا دیئے۔ عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مجھے 19 سال کی عمر میں ٹکٹ دیا جبکہ رکن قومی اسمبلی کے لئے 25 سال عمر ہونا لازم ہے۔ عائشہ گلالئی نے یہ بھی مان لیا کہ میں یکم اگست کو عمران خان سے پشاور کے حلقہ این اے ون سے قومی اسمبلی کے لئے ٹکٹ مانگنے گئی تھی۔ عائشہ گلالئی کی نجی ٹی وی سے گفتگو نے اس کی کریڈبلٹی اور طے شدہ پریس کانفرنس پر بھی کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذموم سیاسی مقاصد کے لئے دو اگست کو پی ٹی آئی چھوڑ کر پریس کانفرنس کرنے والی گلالئی نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں تسلیم کیا ہے کہ یکم اگست کو عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے پشاور کے حلقہ این اے ون کی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کرنے کے بعد یہ کہا تھا کہ اگر وہ اس حلقے سے الیکشن لڑیں تو کامیابی ہو سکتی ہے۔ تاہم ساتھ ہی گلالئی نے یہ بھی دعویٰ کر دیا کہ این اے ون پشاور سے میں پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی کے ٹکٹ کی محتاج نہیں ہوں۔ این اے ون پشاور سے اگر میں آزاد حیثیت میں بھی الیکشن لڑوں گی تو کامیاب ہو جاؤں گی۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔ ٹی وی اینکر کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر کہ اگر عمران خان اتنے ہی برے تھے تو پھر صرف ایک دن پہلے آپ ٹکٹ مانگنے کیوں گئی تھیں۔ اس سوال کے جواب میں عائشہ گلالئی نے ادھر ادھر کی باتیں شروع کر دیں۔ ٹی وی اینکر کی طرف سے سوال کیا گیا کہ آپ کو غلط پیغام موبائل پر 2013ء میں بھیجا گیا لیکن 2014ء میں خیبر پختونخواہ کو آپ مدینہ کی ریاست سے تشبیہہ دی اتنی زبردست تبدیلی کیسے آئی؟ اس کے جواب میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ رائے تبدیل ہوتی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ میرا والد میرے ساتھ کیوں تھا میرا والد ہر وقت میرے ساتھ ہوتا ہے اس پر اینکر نے ایک اور سوال کیا کہ تو پھر غلط پیغام بارے آپ کے والد نے عمران خان سے کیوں بات نہیں کی؟ اس سوال کے جواب میں عائشہ گلالئی جواب نہ دے پائیں۔ اینکر نے بار بار اصرار کیا غلط پیغامات کے جو ثبوت آپ کے پاس ہیں وہ قوم کو دکھائیں۔ تو عائشہ گلالئی نے کہا کہ وقت آنے پر میں دکھاؤں گی اور عمران خان اس کی تردید نہیں کر سکیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اور خواتین بھی ہیں جن کو پارٹی لیڈر کی طرف سے غلط پیغامات دیئے گئے تو انہوں نے کہا کہ میرے علم میں نہیں ہے لیکن میں پارٹی خواتین کو خبردار کرتی ہوں اپنی عزت کا تحفظ کریں۔ انٹرویو کے دوران عائشہ گلا لئی نے دعویٰ کیا کہ میں کرپشن کے ثبوت لے کر عمران خان کے پاس گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ٹی وی اینکر نے عائشہ گلالئی کے ساتھ جانے والے ایک پارٹی عہدیدار کو بھی لائن پر لیا تو اس نے حلف دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی ایسے کوئی ثبوت لے کر نہیں گئی تھیں اور نہ ہی ایسے ثبوت عمران خان کو دیئے گئے صرف عائشہ گلالئی نے پشاور کے حلقہ این اے ون کے لئے بات کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes