ایسی خبریں سامنے لا سکتا ہوں جس سے سیاست میں زلزلہ آ جائے: شیخ رشید

Published on October 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور لیگی نائب صدر مریم نواز سے 30 سوالوں کے جواب مانگتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں سامنے لا سکتا ہوں جس سے سیاست میں زلزلہ آ جائے۔ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مجھ پر گزشتہ پریس کانفرنس میں چار حملے کئے لیکن میں ان کا خاتون ہونے کی وجہ سے احترام کرتا ہوں البتہ ایسی خبریں نکال سکتا ہوں کہ سیاست میں زلزلہ آجائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے کسی پارٹی عہدے دار پر یقین نہیں اس لئے اقتدار اپنے اور اپنے خاندان کے درمیان ہی رکھا ہے’ اب شاہد خاقان عباسی یا خواجہ آصف کو پارٹی قیادت کیوں نہیں دی جارہی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم جس جنرل ظہیر الاسلام کے خلاف بات کرتے ہیں وہ بتائیں انہوں نے ان کو ان کے الوداعی خط میں کیا لکھا تھا۔ کیا نواز شریف اس خط میں جنرل ظہیر کو ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو نہیں سراہا۔ کیا ان کا جمہوریت قائم رکھنے میں شکریہ ادا نہیں کیا’ نواز شریف بتائیں وہ چار سال پہلے جھوٹ بول رہے تھے یا آج۔وفاقی وزیر نے کہا کہ24 سال سے جو فوج لسانیت’ فرقہ پرستی اور دہشت گردی کیخلاف لڑ رہی ہے’ نواز شریف نے اسی کیخلاف اعلان جنگ کیا’ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں کہ مسلم لیگ ن سے ش لیگ نکلے گی اور دسمبر، جنوری تک جھاڑو پھرے گا۔انہوں نے کہا کہ آج عدالتیں بری لگتی ہیں کیونکہ آج کوئی ملک قیوم’ نسیم حسن شاہ یا تارڑ نہیں ہے’ جونیجو کی اسمبلی تڑوائی جائے تو جائز اور اپنی اسمبلی ٹوٹے تو ناجائز’ مریم کا لحاظ اس لئے ہے کیونکہ وہ خاتون ہے’ خاتون ہونے کے ناطے ان کو بہت ساری رعایتیں حاصل ہیں’ بالآخر ان کی رعایتیں ختم ہو کر رہیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog