لاہور میں شیر دھاڑااور کپتان کو کھا گیا

Published on November 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 940)      No Comments

لindexاہور (یواین پی)بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیاہے ، غیر حتمی نتائج کے مطابق لاہور کی 274 نشستوں میں سے 265 کے مکمل نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں سے پاکستان مسلم لیگ ن 220 سیٹوں کے ساتھ سہر فہرست ہے جبکہ 31نشستوں کے ساتھ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں،پاکستان تحریک انصاف 12 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور،پیپلز پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔
لاہور کے بلدیاتی معرکے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواریو سی 171 سے عامر خان 2077ووٹ،یوسی 212 سے اختر محمود2256 ووٹ، یوسی 3 سے ساجن چوہان 3714 ووٹ، یو سی48 سے محمد علی 4877 ووٹ، یو سی 49 سے شاہد محمود 2649 ووٹ، یوسی 65 سے اویس بشیر 2594 ووٹ، یو سی 67 سے جاوید حسین 2108 ووٹ ، یوسی 70 سے محمود اختر3470 ووٹ، یوسی 81 سے امیرگجر 3349 ووٹ، یو سی 124 سے رفیق خان 2298 ووٹ ، یو سی 184 سے اللہ رکھا 2670 ووٹ، یو سی 7 سے چوہدری شاہنواز 3992 ووٹ، یو سی 218 سے مہر شبیر 3851 ووٹ، یوسی 118 فیض ورک 2190 ووٹ ، یوسی 87 سیٹھ اشفاق3787ووٹ ،،یوسی 113 سے ملک منظور 2478ووٹ ،یوسی 143 میاں راشد 8982ووٹ ، یوسی 70 سے محمود اختر 3490 ووٹ ، یو سی 124 سے محمدرفیق 1886، یو سی 74 سے محمد اقبال 9438 ووٹ، یو سی 86 چوہدری یونس 3480 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار یو سی 85 سے حفیظ صدیقی3641 ووٹ، یوسی 215 سے عظمت چوہدری، یو سی 28 سے جمشید خان، یو سی 85 سے عفیف صدیقی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یو سی 261 سے آزاد امیدوار حاجی فاروق 6000 ووٹ اوریو سی 248 سے جاوید اقبال آزاد امیدوار کے طورپر چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes