وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا سختی سے نوٹس

Published on August 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی)  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کے اندر چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں 8 روپے تک فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام بھی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیں اور فوری اقدامات کریں صوبائی حکومتیں وفاقی سیکرٹری ایک دوسرے سے تعاون کرے اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ ملک میں چینی کی بحران کی وجہ شوگر مل مافیا کی طرف سے 6 ملین ٹن چینی کی برآمد کرنا ہے۔ نواز شریف حکومت نے چینی برآمد کرنے پر مل مالکان کو 4 ارب روپے بطور سبسڈی ادا کر دیئے ہیں۔ پاکستان میں چینی کی برآمد سے مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے اور اب چینی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔ چینی مافی انے اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات دے کر چینی برآمد کرنے کی مہم چلائی تھی اور ای سی سی کے فیصلے کے مطابق حکومت نے 204 ملین ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题