ہم امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے: آرمی چیف

Published on August 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments


لاہور (یو این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ کے ہمراہ میجر علی سلمان شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات، شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ میجر علی سلمان شہید کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میجر علی سلمان شہید نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں امن کو بحال اور قانون کی حکمرانی لانا ہو گی۔ امن کی بحالی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، چاہے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ قیام امن کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔ قوم متحد اور اپنے شہدا کو عزت اور مقام دیتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes