پابندی کے باوجود رنگ برنگے پرچموں کی فروخت , انتظامیہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام۔

Published on August 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

لاہور(یو این پی )پابندی کے باوجود لاہور سمیت ملک بھر کی ما رکیٹوں میں رنگ برنگے قومی پرچموں کی فروخت جاری ہے جبکہ انتظامیہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے ۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ لاکھوں روپے ما لیت کے پرچم بن کر ما رکیٹوں میں آچکے ہیں ،اگرپا بندی لگا نی تھی تو پہلے لگا تے ،حکومت ہمیں لاگت ادا کر دے ، ہم اس کی فروخت بند کر دیں گے ۔تفصیل کے مطا بق چیف جسٹس لا ہور ہا ئی کورٹ سید منصور علی شاہ نے رنگ برنگے قومی پرچموں کی فروخت پر پا بندی لگا تے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کا رروائی کا حکم دے دیا لیکن دکانداروں نے اس پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ۔لاہور سمیت ملک بھر کی ما رکیٹوں میں رنگ برنگے پرچموں کی فروخت کھلے عام جا ری ہے جبکہ انتظا میہ کی جانب سے ایسے ما فیا کے خلاف کو ئی کا رروائی نہیں کی جا رہی ۔ روز نامہ دنیا نے لاہورکی ما رکیٹوں کا سروے کیا تو معلوم ہوا کہ لال ،پیلے اور دوسرے رنگوں کے قومی پرچم کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ بچوں کے لباس پر بھی مختلف رنگوں میں قو می پرچم پرنٹ کئے گئے ہیں جو کہ قومی پرچم کی بے حرمتی ہے ۔اس حوالے سے دکاندارں کا کہنا تھا کہ ہم حکومتی فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور یہ بات ما ننے کو تیا ر ہیں کہ قومی پرچم کی بے حرمتی نہیں ہو نی چا ہیے لیکن حکومت کو بھی چا ہیے کہ سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی اس پر پا بندی لگا دیتی تا کہ ہم لاکھوں روپے کا سامان تیار نہ کرواتے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمارانقصان پورا کرتی ہے تو ہم اس کی فروخت مکمل طور پر بند کر دیتے ہیں ۔دوسری جانب حکومت نے اس بات کے احکامات تو جا ری کر دئیے ہیں کہ ایسے پرچم فروخت نہیں ہو نگے لیکن تا حال دکانداروں کے خلاف کا رروائیاں نہیں کی گئیں ۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy