پاکستان کا 70واں جشن آزادی: واہگہ بارڈر پرایشیا کا سب سے بڑا پرچم لہرادیا گیا

Published on August 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments


لاہور(یو این پی) پاکستان کے 70ویں جشن آزادی پر واہگہ بارڈر پربڑی تقریب کا انعقادکیا گیا  جس میں ایشاء کا سب سے بڑا پرچم لہرادیا گیا ہے جس کے بعد قومی ترانے کی دھنیں بجائیں گیئں ، پرچم کشائی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ہاتھوں سے بٹن دبا کر کی ۔ (یو این پی) کے مطابق پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں واہگہ بارڈر پر تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی ہے  جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایشاء کے سب سے بڑے اور دنیا کے آٹھویں بڑے پرچم کو اپنے ہاتھوں سےبٹن دبا کر فضا میں بلند کیا ہے ۔ اس موقع پر قومی ترانے کی دھنیں بجائیں گئیں جس کے احترام میں واہگہ بارڈر پر موجود بڑی تعداد میں عوام نے پرچم کو سلیوٹ کرتے ہوئے فضا ٗ میں بلند کیا گیا ۔ پاکستان کے 70جشن آزادی پر دنیا کے آٹھویں بڑے پرچم کی کشائی کی گئی ہے جس کو انتہائی خوبصورتی سے تیا ر کیا گیا تھا ۔ قوم پرچم کو ساز 400میٹر لمبااور40فٹ چوڑا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت کی جانب سے آٹھواں بڑا پرچم فضا میں بلند کیا گیا تھا جو چند ہی روز کے بعد تیز ہوا کے باعث پھٹ گیا تھا تاہم اس کو مسئلے کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر پرچم کو تیار کیا گیا اور اس پول کا قد بھی بھارتی پول سے پچاس فٹ زیادہ ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes