شالیمار تھیٹر میں فنکاروں نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا

Published on August 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 777)      No Comments

ہمارے ملک کو اللہ پاک بری نظر سے بچائے،،ماہ نور،،ہمارہ ملک امن کا پیغام ہے،،آشا چوہدری،، ہمار ا ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا،، ڈاکٹر اجمل ملک

لاہور (یواین پی) شالیمار تھیٹر لاہور میں ادا کارہ ماہ نور نے 70ویں یوم آزادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی جس میں فنکاروں نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹااورملی نغموں پر پرفارمنس بھی کیاور نیک تمناؤں کا اظہار اور ملک کی سلامتی خوش حالی کیلئے دعائیں کی اس موقعہ پر ماہ نور نے کہا کہ اللہ پاک ہمارے پیارے ملک پاکستان کو بری نظر سے بچائے اور ہمیشہ پاکستان میں امن رکھے، اداکارہ آشا چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک امن ،محبت کا پیغام دیتا ہے،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ انشااللہ ہمار ا پیاراملک ہمیشہ دنیا کے نقشہ پر قائم و دائم رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes