وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت

Published on August 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments


لاہور(یوا ین پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شہید ہونے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکار پاکستان کا فخر ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں اور قوم شہدائے وطن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خلاف متحد اور یکسو ہے۔ بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستانی قوم کے دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم کو غیرمتزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme