پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، رمضان ریلیف پیکج تیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ زراعت، بلدیات، لائیو سٹاک، خوراک اور صنعت وتجارت کو رمضان ریلیف پیکج تیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔متعلقہ محکموں کو محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور دیگر عبادات کیلئے محکمہ اوقاف کو پلان تیار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف رمضان المبارک کے دوران عبادات کے پلان میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھے۔ رمضان المبارک کے دوران عبادات کی تیاری کے حوالے سے محکمہ اوقاف صوبائی محکمہ داخلہ سے مشاورت کرے گا۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام الناس کے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ رمضان المبارک کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے تیار ہونے والے منصوبے پر کورونا وباء کے پھیلائو کو بھی مدنظر رکھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog