عدل کے ادارے کو عاصمہ جہانگیر کی کمی لمبے عرصے تک محسوس ہوتی رہے گی ٗڈاکٹر بابر اعوان

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

لاہور (یو این پی)سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے عدل کے ادارے کو ان کی کمی لمبے عرصے تک محسوس ہوتی رہے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر وہ آواز تھی جس کو ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان میں مزاحمتی سیاست کم ہوتی جا رہی ہے اور عاصمہ جہانگیر مزاحمتی سیاست کی بہت بڑی آواز تھیں۔ انہوں نے خود کو عالمی سطح پر منوایا ، عالمی اداروں میں ان کی آواز کو سنا جاتا تھا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے وکیلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور عدل کے ادارے کو بھی ان کی کمی لمبے عرصے تک محسوس ہوتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题