مرادعلی شاہ اچانک سکھر پہنچ گئے

Published on September 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

5
سکھر(یوا ین پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے سکھر کا دورہ کیا سکھر کے شہری مراد علی شاہ کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے، کئی ایک نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں جبکہ پروٹوکول کے لیے کھڑے پولیس اہلکار وزیر اعلیٰ کے روٹ پر آنے والی بھینسیں بھگاتے رہے۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ  اچانک سکھر کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ سکھر کے میئر، صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔مراد علی شاہ نے سکھر کے دورے میں شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا جائزہ بھی لیا وہ شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے کےہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ مراد علی شاہ  نے دورے کے دوران آئس کریم کھائی اور  کھانا ہضم کرنے کے لیےلمکا بھی پیا۔اس سے پہلے وزیر اعلی سندھ کی آمد سے قبل  سڑک پر بڑی تعدادمیں بھینسیں آگئیں جنہیں دیکھ کر وہاں پروٹوکول کے لیے موجود اہلکاروں میں بھگدڑ مچ گئی وہ بھینسوں کو سڑک سے ہٹانے کے لیے ان کی پیچھے بھاگتے رہے صبح سے ڈیوٹی پر کھڑے اہلکاروں کو اس مشق نے مزید تھکا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme