این اے 120: کاغذات کی پڑتال، بیگم کلثوم آج، یاسمین راشد 17 اگست کو طلب

Published on August 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments


لاہور(یو این پی)  صوبائی دارالحکومت کے حلقے این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہو گیا۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک نے اعتراضات جمع کرا دیئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی رجسٹریش ختم ہو چکی، اس جماعت کے نام سے الیکشن میں حصہ نہیں لیا جا سکتا۔عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے اعتراض عائد کیا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ کا معاہدہ ساتھ نہیں لگایا لہٰذا وہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اہل نہیں رہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کو آج اور تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے 17 اگست کو بلایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy