وزیر اعظم 29 اکتوبر کو دورہ ملائیشیا پر روانہ ہوں گے

Published on October 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 29 اکتوبر کو ملائیشیا روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے بعد ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 29 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے، عمران خان ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم ملائیشین قیادت سے دو طرفہ دلچسبی کے امور پر بات چیت کریں گے، وزیراعظم کی چند روز قبل ملائشین ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات بھی ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes