جدہ کی تین تاریخی عمارتوں میں اچانک بھڑکنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

Published on August 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments


جدہ (یواین پی ۔۔۔زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کے شہر جدہ میں تین تاریخی عمارتوں میں اچانک بھڑکنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق البلد محلے کے تاریخی علاقے میں ہونے والی سے 6عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ ان میں رہائش پذیر 60افراد کو بچالیا گیا۔محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہری دفاع کی 10ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ تاریخی علاقہ میں واقع عمارتوں میں لکڑی کا زیادہ استعمال ہوا ہے جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ سے متاثرہ تمام عمارتوں میں لوگ رہائش پذیر تھے جنہیں متبادل مقامات تک منتقل کردیا گیا ہے۔آتشزدگی کے باعث 3عمارتیں مکمل طورپر متاثر ہوکر گرگئیں۔آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جدہ بلدیہ کے میئر انجینیر سامی نوار نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes