پرویز رشید کھل کر سازش کی وضاحت کریں: ترجمان چودھری نثار کا ردعمل

Published on August 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے ترجمان نے پرویز رشید کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم نہیں کیوں کچھ لوگوں نے غلطیوں اور کوتاہیوں کا ملبہ وزارت داخلہ اور سٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا۔ لگتا ہے کہ ایسے لوگوں کی سوئی وزارت داخلہ اور سابق وزیر داخلہ پر آ کر اٹک گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کاش سینیٹر پرویز رشید اپنے بیان میں کچھ وضاحت بھی کر دیتے، چودھری نثار بتاتے کہ کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے انھیں وزارت داخلہ سے کس مدد کی توقع تھی۔چودھری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز رشید اتنے ہی معصوم ہیں تو اپنی حکومت کو مشورہ دیں کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائیں۔ ان میں اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ قوم سے پہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کی کھل کر وضاحت کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题