فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد واسا کی بے حسی،غلا م محمد آبا د،مدن پو رہ،رضا آبا د، شاداب کالونی،گلفشاں کالونی، ایوب کالونی اور ملحقہ علاقوں میں واسا کی طرف سے سپلائی کا جو پانی آتا ہے وہ انتہائی گندہ اور بدبو دار ہوتا ہے اس میں گٹروں کا پانی شامل ہوتا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے کہ اور کچھ قبل دن میں تین مرتبہ سپلائی آتی تھی مگر ایک طرف تو واسا کے بلوں میں بہت زیادہ اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف جو پانی آتا ہے وہ انتہائی مضر صحت اور گندہ ہوتا ہے اور شیڈول کے مطابق سپلائی بھی نہیں دی جارہی،واساکی طرف سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق صبح شام مقررہ وقت پر سپلائی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جو پانی آتا ہے وہ بھی انتہائی گندہ اور بدبو دار ہوتا ہے جو پینے اوراستعمال کے قابل نہیں ہوتا، حکام بالا سے التماس ہے کہ شیڈول کے مطابق صاف پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے اور دن میں تین ٹا ئم پا نی دیا جا ئے۔