اسلام آباد کے سستے بازار میں آتشزدگی، 600 اسٹال جل گئے

Published on August 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments


پشاور موڑ کے قریب بازار میں موجود کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے لگائی گئی آگ تیز ہوا کی وجہ سے پھیل گئی
اسلام آباد(یوا ین پی) اسلام آباد کے سستے بازار میں آگ لگنے سے بازار میں لگے 600 اسٹال جل کر راکھ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف نائن سیکٹر میں لگے سستے بازار میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بازار میں موجود کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس میں آگ لگائی گئی تھی لیکن تیز ہوا کی وجہ سے آگ بازار تک پھیل گئی جس سے پہلے 10 اسٹال جلے لیکن بازار میں موجود جنریٹرز اور یو پی ایس کی بیٹریاں پھٹنے سے آگ نے شدت اختیار کی جس سے بازار میں لگے 600 اسٹال جل کر راکھ گئے۔ آگ لگنے سے کپڑے، فروٹ اور جوتوں کے اسٹال مکمل طور پر جل گئے ہیں جس سے بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے تاہم مارکیٹ بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سی ڈی اے حکام اور فائربریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں، فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اسلام آباد نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy