اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے متوقع نکات سامنے آگئے

Published on September 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

news-1411712819-5863نیویارک (یو این پی) وزیراعظم نواز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران کشمیر سمیت تمام اہم موضوعات پر بات کریں گے۔ اس بات کا انکشاف سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے یو این پی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے شاید وزیراعظم اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات نہ کریں تاہم سیکریٹری خارجہ نے ان خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام اہم معاملات پر اپنا نقطہ نظر وزیراعظم دنیا کے سامنے بیان کریں گے۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں خلل بھارت کی جانب سے ڈالا گیا ہے لہٰذا دوبارہ بات چیت شروع کرنے کے لئے ضروری ہے کہ بھارت اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے۔ ملک میں سیاسی بحران کے باوجود وزیراعظم کی امریکہ آمد کے بارے میں سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ دورہ اس لئے ضروری تھا تاکہ اس کے ذریعے قوم کو امید کا پیغام جائے اور بتایا جائے کہ مشکلات کے باوجود زندگی جاری رہتی ہے۔ سیاسی بحران کے باعث دنیا سے قطع تعلق نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم کی مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کے بارے میں سیکرٹری خارجہ نے میڈیا کو بریف کیا۔

بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک میں جاری بحران کے حوالے سے مختلف ممالک کے سربراہان کو اعتماد میں لینے کے لئے کوشاں ہیں۔ راستے میں برطانیہ میں قیام کے باعث وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر اوباما کی جانب سے سربراہ مملکت کو خوش آمدید کہنے کے لئے دیے جانے والے اعشائیے میں شرکت نہ کرسکے۔ جب سیکرٹری خارجہ سے پوچھا گیا کہ لندن میں قیام اتنا ضروری کیوں تھا تو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا طیارہ چھوٹا ہے لہٰذا براہ راست امریکہ آنا ممکن نہ تھا تاہم صحافیوں کو اس منطق پر یقین کرنے میں خاصی دشواری پیش آئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes