لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، حبس کا زور ٹوٹ گیا

Published on August 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments


لاہور (یوا ین پی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں باران رحمت نے حبس کا زور توڑ دیا۔ لاہور میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، آج بھی مختلف شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بوندا باندی نے موسم سہانا بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آجکل موسم بدلا بدلا سا ہے، کہیں ہلکی بارش ہے تو کہیں تیز، کہیں کالی بدلیاں چھائی ہوئی ہیں۔ لاہور میں بھی بادل کھل کر برسے، ٹھنڈی ہوائیں بھی ساتھ چلیں۔ جس نے موسم دلکش بنا دیا، تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے بھی زیرآب آئے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔فیصل آباد، چنیوٹ اور گردو نواح میں ہونے والی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ قصور، حافظ آباد، ڈسکہ اور دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔کراچی میں بوندا باندی نے موسم سہانا بنا دیا، شہر کو سرمئی بدلیوں نے لپیٹ میں لے لیا۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی سمندری ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کم سےکم درجہ حرارت 26٫5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور اور کشمیر میں آج مزید بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题