خورشید شاہ کا اسمبلیوں کی مدت 4سال مقرر کرنے کا مطالبہ

Published on August 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسمبلیوں کی مدت 4سال مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میں برداشت نہیں، لمبا عرصہ حکومت برداشت نہیں کر سکتے، آئینی اصلاحات میں اسمبلیوں کی مدت 4سال کی جائے، مردم شماری کے عمل میں صرف جان چھڑائی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ 2014میں بھی مدت 4سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آئینی اصلاحات میں اسمبلیوں کی مدت 4سال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں برداشت نہیں ،لمبا عرصہ حکومت برداشت نہیں کر سکتے، مردم شماری کے عمل میں صرف جان چھڑائی گئی، شماریات ڈویژن اور فوج کے ریکارڈ کا موازنہ کیا جائے، ریکارڈ کے موازنے سے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题