لاثانی سیکرٹریٹ پر ماہانہ محفل پاک ذکرونعت برائے خواتین کاگزشتہ 30سالوں سے جاری 

Published on August 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)ایمان کی نشانی ہی یہ ہے کہ مومن اپنے آقا سیدالانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر،آپ کی آل پاکؓ،اصحاب پاکؓاوروارثینؓ پردرودوسلام بھیجتاہے،درودپاک ایسی عبادت ہے جوکبھی ردنہیں ہوسکتی ، اللہ تعالیٰ نے اپنے تمام خزانوں کی کنجیاں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کوعطا فرمائیں اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنا چاہااپنے امتیوں (فقرااوروارثین )کوعطا فرمائیں ،اس عقیدے پر مضبوطی سے قائم رہیں ،عقیدے پر پختگی سے بیڑہ پارہوجاتاہے ۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ماہانہ محفل پاک ذکرونعت برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام اہل سلسلہ مردوخواتین اپنے اہل وعیال ،رشتہ داروں اوروالدین سے حسن سلوک رکھیں،بدعقیدہ اورگستاخ لوگ ہی درودوسلام پڑھنے سے منع کرتے ہیں ،یہ شیطانی اثرات کی تیزی کی وجہ سے ہے ،گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ مضبوطی اورپختہ عقیدے کیساتھ زیادہ سے زیادہ مرشد کے تصورکیساتھ اللہ کے ذکرکی پابندی رکھیں،جو شخص رضائے الہٰی کے لئے نمازاوردرودوسلام کیلئے وقت نہیں نکالتا،اللہ تعالیٰ اسے دنیاوی کاموں میں الجھادیتاہے ،یہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کاسبب ہے۔وضوکرنے سے ہی انسان گناہوں سے پاک وصاف ہوجاتاہے،اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کابہترین طریقہ صرف نما زہے ۔جھوٹ،چغلی ،غیبت اوربہتان تمام عمرکی نیکیوں کوضائع کردیتے ہیں،اس لئے ان گناہوں سے بچتی رہیں۔اس موقع پر لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل شعبہ خواتین کی چےئرپرسن محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کواپنے ذکرکے بعداپنے محبوبوں کاذکرپسند ہے،ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں صدیقی لاثانی سرکار جیسے اللہ تعالیٰ کے محبوب حبیب درویش کی نسبت پاک عطا ہوئی اوراس نسبت پاک کے صدقے ہمیں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکرکی محافل سجانے کی سعادت نصیب ہوئی اوریہ محافل منظورشدہ ہیں،ان میں محبت سے حاضری دینے والے بدبخت نہیں رہتے ،قرآن پاک میں فرمان مبارک ہے کہ جو اہل اللہ کی زیارت کے لئے جاتے ہیں ،ان کے گناہوں کونہ صرف معاف کردیاجاتاہے بلکہ ان کے گناہوں کونیکیوں میں بدل دیا جاتاہے۔اولیاء اللہ کی صحبت اختیار کرنے کاتوقرآن پاک میں حکم باری تعالیٰ ہے۔ہمارے ہیروزاورستارے سیدالانبیاء حضورنبی کریم روف الرحیم صلی اللہ علیہ وسلم ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرامؓ ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہراتؓاورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وارثینؓ ہیں،آج کے دورمیں لوگوں نے فلمی ،ڈرامہ آرٹسٹ اورسپورٹس والوں کواپنے ہیروزاورسٹارزبنایا ہواہے ،یہ توہمیں شراوربرائی کی طرف لیجانے کے سواہمیں کیا دے سکتے ہیں ،اسلئے یہ ہمارے سٹارز نہیں ہوسکتے ۔لاثانی سیکرٹریٹ پر ماہانہ محفل پاک ذکرونعت برائے خواتین کاگزشتہ 30سالوں سے مسلسل شاندارانعقادجاری وساری ہے ،اس محفل میں پنجاب کے مختلف شہروں سے فاؤنڈیشن کی کارکنان اورعہدیداران سمیت قرب وجوارکے علاقوں سے خواتین کی کثیر تعداد شرکت کرکے روحانی فیوض وبرکات حاصل کرتی ہیں۔محفل پاک میں نعت وکلام وعارفانہ کلام کے نذرانے محترمہ مہوش مسعودصاحبہ ،محترمہ سلطانہ ناصرصاحبہ ،رقیہ اکمل صاحبہ اورمحترمہ ثریا عدنان صاحبہ نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔اختتام محفل پر سیدالانبیاء حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پڑھنے کی سعادت حاصل کرنے کیساتھ ملک وملت کی بقاوسلامتی کیلئے بھی خصوصی دعاکی گئی جبکہ شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کاوسیع انتظام کیاگیا۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    MASHALLAH……………SUBHANALLAH.





Free WordPress Theme

Weboy