میں بھی پاکستانی،تم بھی پاکستانی‘ کا فرسٹ لک سوشل میڈیا پر جاری

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

نشان حیدر کا اعزاز پانے والے شہداء کوٹریبیوٹ کیا گیا ہے نغمہ یومِ دفاع کے موقع پر ریلیز کیا جائیگا
کراچی( یواین پی ) یومِ دفاع کے خصوصی موقع پر ملی نغمہ ’’میں بھی پاکستانی، تم بھی پاکستانی‘‘ کے عنوان سے پاکستان کے شہیدوں کے نام کیا گیا ہے جس کا فرسٹ لک سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا کوٹری سے تعلق رکھنے والے پاکستان ریلوے کے سینئر انجن ڈرائیور طارق غوری اورکراچی یونیورسٹی کی نئی گلوکارہ منال بتول ہیں نے اسے گایا ہے،ترانے کی دُھن و کمپائیلیشن طلال فرحت کی ہے جس کی شاعری ان دونوں نے مل کر کی ہے ملی نغمے کی موسیقی کراچی کے ایک نئے کمپوزر سے مرتب کرائی گئی رائٹر و ڈائریکٹرطلال فرحت نے یواین پی کوبتایاکہ یہ ملی نغمہ اُن فوجی بھائیوں کو ڈیڈیکیٹ کیا ہے جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر سرحدوں پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہید کا رُتبہ حاصل کیا اور پاکستان کا سب ے بڑا ملٹری اعزاز نشان حیدرپایا نغمہ سوشل میڈیا پر ۵ستمبر کی شام سے دیکھا جاسکے گا یہ ملی نغمہ ہم خاص کر یوم دفاع کے موقع پرپیش کررہے ہیں جو ہماری بری،بحری اور فضائی فوج کے جوان پاکستان کی آزادی میں قربانیوں کا مظہر رہے ہیں ان کوٹریبیوٹ کیاہے اورامید ہے اس ادنی سی کاوش کو سراہایاجائے گا انہوں نے بتایا کہ ’’میں بھی پاکستانی، تم بھی پاکستانی‘‘ دراصل ان پاکستانیوں کا نغمہ ہے جس میں پاکستانی عوام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتی ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ اصلی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کی خوبصورتی کے ساتھ وطن کی محبت کواُجاگر کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes