اوکاڑہ، ضلع میں اس وقت کرونا کے 80 مثبت کیس ہیں خورشید جیلانی

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کرونا کے 80 مثبت کیس ہیں تمام مریض اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کرونا وائر س انتہائی خطرناک ہے عوام الناس احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں انہوں نے کہا کہ صرف احتیاط سے ہی اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے انتہائی ضرورت کے تحت ہی ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ویکسئین لگوانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہی ہم معمول کی زندگی کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ویکسیئن لگوانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کرونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy