نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، نوٹی فیکیشن جاری

Published on July 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) نیپرا کی جانب سے بجلی قیمت میں حالیہ اضافہ سے صارفین پر ایک ارب بیس کروڑ کا بوجھ پڑے گانیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں دس پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ اس اضافہ کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین کے لیے نہیں ہوگا۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں دینا ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes