پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش ناکام بنادی

Published on November 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

11
کراچی(یو این پی) لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی افواج نے سمندری حدود کی خلاف ورزی بھی شروع کر دی ہے لیکن بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش پاک بحریہ نے ناکام بنا دی۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آبدوز نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی موجودگی کوبھی خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کا تعاقب کیا اور بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی آبدوز کو پیچھے دھکیل دیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بحریہ آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے لیکن پاک بحریہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاکستان نیوی ہر لمحہ تیار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes