جمشید دستی کی جانب سے بجٹ تقریر میں خلل ڈالنے پر سپیکر کی جانب سے سرزنش

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

77
اسلام آباد ۔۔۔ آزاد رکن جمشید دستی کی جانب سے بجٹ تقریر میں خلل ڈالنے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے ان کی سخت سرزنش کی۔ بجٹ تقریر کے دوران جب تمام اراکین توجہ اور خاموشی سے تقریر سن رہے تھے اچانک جمشید دستی اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے اور اونچی آواز میں بولنے لگے اس دوران سپیکر نے انہیں کہا کہ وہ تقریر میں خلل نہ ڈالیں اپنی بجٹ پر بحث کی تقریر میں بات کریں تاہم جمشید دستی کی طرف سے شور پر سپیکر نے کہا کہ وہ مجھے مجبور نہ کریں کہ میں دوسرا طریقہ اختیار کروں آپ ہمیشہ ایسا کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog