روہنگیا مہاجرین سے اظہار یکجہتی، اردگان کی اہلیہ بنگلہ دیش پہنچ گئیں

Published on September 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

8ڈھاکا (یو این پی) رجب طیب اردگان کی اہلیہ آمنہ اردگان بنگلہ روہنگیا کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی  کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئیں اور انہوں نے مہاجرین کے ساتھ دن گزارا۔تفصیلات کے مطابق برمی حکومت کے مظالم کا نشانہ بننے والے روہنگیا کے مسلمان خاندانوں نے جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش کا رُخ کیا تو حسینہ واجد نے مہاجرین کے داخلے کو روکنے کی کوشش کی۔برمی حکومت کے مظالم سے ستائے روہنگیا کے مسلمان بذریعہ کشتی پانی کے ذریعے بنگلہ دیش میں داخل ہورہے ہیں،

اطلاعات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 80 ہزار افراد بنگلا دیش پہنچے ہیں۔بنگال حکومت نے روہنگیا کے مسلمانوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے جواز پیش کیا ہے کہ اُن کے پاس مالی وسائل نہیں تاہم ترک صدر رجب طیب اردگان نے بنگال حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ برما سے آنے والے مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھولے اس ضمن میں رہائش، تعلیم سمیت دیگر اخراجات کی مد میں ترک حکومت بنگلا دیش کو امداد دے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes