صدرممنون حسین کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام

Published on June 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)عید الفطر شکرانے اور خوشی کا عظیم دن ہے، اس دن کی آمد پر میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اہل اسلام کو دلی مبارک باد پیش کرتاہو ں ، میں دست بہ دعا ہو ں کہ اﷲ تعا لیٰ نیکیوں کے مو سم بہار یعنی رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات سے ملنے والی تر بیت کے ذریعے آج کے دن کی بر کت سے وطن عزیز کو امن و سلامتی اور ترقی کا گہو ارہ بنا دے اور ہمارے مسائل حل فر مائے ، آمین۔ عزیز اہل وطن ! رمضان المبارک تربیت اور تیاری کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مبارک میں حاصل ہونے والی تربیت اور تز کیہ نفس ہمیں سکھاتا ہے کہ سال کے باقی ایام بلکہ آئندہ معاملات زند گی کو کیسے چلانا ہے۔ اس مقدس ایام میں زبان، آنکھ اور ہاتھ پاؤں کی عبادت کے جس غیر معمولی تصور کی ہمیں تربیت ملتی ہے ، اس کا تعلق زندگی کے تمام معاملات اور تما م پہلوؤں سے ہے لیکن حسن اتفاق سے آئندہ چندہ ماہ کے دوران میں ان کی اہمیت بہت ہی زیادہ ہے ۔ میرا اشارہ انتخابی عمل کی طر ف ہے ۔ ایسی کیفیت میں سیاسی مہم جوئی اور آگے بڑھنے کی خو اہش کے پیش نظر انسان سے انفرادی اور اجتماعی طورپر بہت سی ایسی لغز شیں سر ز د ہوتی ہیں جو عباد ت کے اس تصور کے منافی ہیں ۔ جس سے دلو ں میں میل پید اہوتی ا ور کد ورتیں بڑھتی جاتی ہیں ۔ اس لیے میں سیاسی کارکنوں ، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بلکہ پوری قوم سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ رمضان المبارک میں حاصل ہونے والی اس تربیت کو نہ صر ف زمانہ انتخاب بلکہ آئندہ زند گی کے ہر مر حلے پر جز و زند گی بنالیں تاکہ وطن عزیز کو امن ، سلامتی اور خو شیوں کا گہوار بنایا جا سکے ۔اس ماہ مقد س میں تزکیہ نفس کے روحانی تجر بات سے عملی طور پر گزرنے سے ہمیں معاشر ے کے کمز و ر طبقات کی مشکلات کا انداز ہوتا ہے، ان سے ہمدردی کے جذبات پر وان چڑھتے ہیں اور ہم دل کھول کر ان کی مد د کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں ۔ اس مو قع پر ہم اپنی مالی عبادات یعنی زکو ۃ ،فطر ہ اور دیگر صدقات حق داروں تک پہنچا کر انہیں عید کی خو شیوں میں شامل کر سکتے ہیں ۔ یہی اسلام اور رمضان کی اصل تعلیمات ہیں جن پر عمل کر کے ہم معا شر تی ناہموار یوں کو کم اور زندگی کو جینے کے قابل بنا سکتے ہیں ۔ان مبارک ساعتوں میں رب کعبہ کے حضور دعا گوہوں کہ وہ وطن عزیز کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائے اور ہمیں ہمیشہ اپنی نعمتوں سے نواز تا رہے ،آمین ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题