برما کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف ٹھٹھہ اور مکلی میں الگ الگ احتجاجی مظا ہرے

Published on September 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) برما کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف ٹھٹھہ اور مکلی میں الگ الگ احتجاجی مظا ہرا کیا گیا .اس سلسلے میں ناریجہ گوٹھ سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی مظا ہرا کیا گیا جس کی سربراہی جبار جاکھرو ، رشید جاکھرو ، سیف پنجابی ، قادر خاصخیلی کی سربراہی میں احتجاجی مظا ہرا کرکے اقوام متحدہ سے مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹیس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ، ادہر پاک سرزمین پارٹی ٹھٹھہ کے رہنماوں مقصود کہنباٹی اور سرور جوکھیو کی سر براہی میں ٹھٹھہ کے مین قومی شاہی شاہرا ہ پر احتجاجی مظا ہرا کر کے برما کے مسلمانوں کی وحشیانہ قتل کی مذمت کی اور عالمی دنیا پر زور دیا ہے کہ برما کے دہشت گردوں نے برما میں قتل عام کی کھلم کھلا ورزی کر کے انسانی حقوق کے خلاف ورزی کی ہے جوکہ قابل مذمت عمل ہے اقوا م متحدہ مسلمانوں کا قتل عام بند کرائیں ، 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی یو سی ڈومانی کے کارکنان نے روزگار کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری 
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) پیپلزپارٹی یو سی ڈومانی کے کارکنان نے روزگار کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھاہے ، پریس کلب مکلی کے سامنے دوست علی شورو، ولی محمد شورو ، علی اکبر خاصخیلی ، رزاق شورو ، معشوق شورو کی سربراہی میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے درجنوں کارکنان نے پی پی پی کی مقامی قیادت کے خلاف سخت نعرے بازی کر کے نوکویوں میں اپنا نواز پالیسی ختم کرو پی پی پی کارکنان کو نوکریاں دو کی نعرے بازی کی اور کہا کہ ہم پرانے کارکنان ہیں مشکل دور میں پارٹی سے وفاداری کی ہے لیکن اقتدار میں پی پی پی کی مقامی قیادت نے کارکنان کو نظر انداز کر کے وڈیروں اور اپنے گھرو ں میں رو زگار دینا شروع کردیا ہے جس سے پی پی پی کے پرانے کارکنان کی حق تلفی ہونے لگی ہے انھوں نے پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ کارکنان کے احتجاج کا نوٹیس لیکر مقامی قیادت کے خلاف کاروائی کر یں 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملازمین کو بغیر جواز نوٹس دیکر نوکریوں سے فارغ کردیا ، ملازمین میں تشویش کی لہر
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) جھمپیر میں قائم ونڈ انر جی کمپنی نے 66 مقامی مزدوروں کو ملازمت سے بے دخل کردیا ہے .کمپنی کی انتظامیا نے ڈیڈ سال سے ملازمتیں کرنے والے ملازمین کو بغیر جواز اوع نوٹیس دیکر نوکریوں سے فارغ کردیا ہے ؛ انتظا میہ کے اس عمل سے ملازمین میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئے . اور انتظا میہ کے خلاف سخت احتجاج کر تے ہوئے ملازمتیں بحا ل کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ، جھمپیر میں قائم ونڈ انرجی کمپنی کی انتظا میہ نے مقامی مزدروں کو نو کریوں سے فارغ کر نے کا فیصلہ گذشتہ ہفتہ سے جاری رکھا ہوا ہے ، ملازمین کی چھانٹی سے مقامی لو گوں اور برطرف ملازمین اور مقامی سماجی رہنماوں بھائی خان چانگ ، عیسیٰ چانگ ، کو ہستان بچاو ایکشن کمیٹی کے رہنماوں محمد بخش مری نے کہا ہے کہ ونڈ انرجی کمپنی نے بغیر کسی نوٹیس کے ملازمین کو برطرف کرکے مقامی باشندوں سے نا انصا فی کی ہے اور گذشتہ کئی ماھ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی ہے ، 12ستمبر تک برطرف ملازمین کو بحال نہیں کیا گیا تو جھمپیر اور ٹھٹھہ میں سخت احتجاج کیا جائے گا 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy