منشیات فروشوں اور دہشتگردوں میں گٹھ جوڑ ختم کیاجائیگا ،راحیل شریف

Published on August 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

444
راولپنڈی(یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں، انھیں مالی معاونت کی فراہمی میں ملوث اور دہشت گردوں کے درمیان موجود گٹھ جوڑ کو ختم کیا جائے گا،راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو ڈی جی انسداد منشیات فورس میجر جنرل خاور حنیف نے بریفنگ دی اور نشہ آور ادویات کی سمگلنگ کے تدارک کے لیے کی جانے والی کارروائیوں سے آگاہ کیا،ڈی جی اے این ایف نے آرمی چیف کوبین الاقوامی اور علاقائی صورت حال اور اس کے پاکستانی معاشرے پر پڑنے والے اثرات سے بھی آگاہ کیا،انھوں نے ‘منشیات سے پا ک معاشرے ‘ کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے پانچ سالہ منصوبے اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں بھی بتایا،اس موقعے پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ منشیات فروخت کرنے والے اور اس کی تیاری میں ملوث لوگ ملکی سکیورٹی کے لیے اتنے ہی نقصان دہ ہیں جتنے کہ دہشت گرد ہیں،ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے کاروبار سے حاصل کردہ پیسہ دہشتگردی کی ترویج میں استعمال ہو رہا ہے، اس لیے نشے کے کاروبار میں ملوث لوگوں سے آہنی ہاتھوں نے نمٹنا ہو گا،آرمی چیف نے مزید کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر گز اِس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ہماری آنے والے نسلوں کو منشیات کے منفی اثرات سے تباہ کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog