پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی، ورلڈ الیون کے کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

Published on September 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

11لاہور (یو این پی)  آزادی کپ کیلئے ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جس کیلئے 7 ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے

12جہاں سے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔قبل ازیں ورلڈ الیون کی ٹیم دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تو پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فوٹیج سوشل میڈیا پر جاری کر کے اطلاع دی کہ پاکستان میں کرکٹ کے میدان دوبارہ سے آباد ہونے جا رہے ہیں۔ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے قبل تیاریوں کی جانچ کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک قومی کرکٹرز کے درمیان کل پریکٹس میچ کھیلا گیا جب کہ ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی دبئی میں بھرپور پریکٹس کی۔واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا، 13 ستمبر کو دوسرا جب کہ 15 ستمبر کو تیسرا میچ ہو گا جس کے بعد ورلڈ الیون کی ٹیم 16 ستمبر کو واپس روانہ ہو جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog