پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کا رجحان رہا

Published on February 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل دوسرا دن منفی رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 350 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار12پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس664 کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 44 ہزار 697 رہی۔ بازار میں پونے 23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ کاروبار کی بندش پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 50 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 6 سو 93 ارب روپے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy