مقبوضہ وادی: فوجی محاصرے کو 14 ماہ مکمل، 253 کشمیری شہید ہوئے

Published on October 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر کےفوجی محاصرے کو 14 ماہ مکمل ہو گئے، اس دوران قابض بھارتی فوج نے 253 کشمیریوں کو شہید کیا، 14 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 89، کشمیری خواتین کی عصمت دری کی گئی، کشمیر میڈیا سروس نے لرزہ خیز رپورٹ جاری کر دی۔میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے غیر انسانی فوجی محاصرے کو 14 ماہ مکمل ہوگئے۔ قابض بھارتی فورسز نےمظلوم کشمیریوں پرظلم کےپہاڑ توڑ ڈالے۔ 14 ماہ کےفوجی محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے 253 کشمیریوں کو شہید کیا۔ جن میں 9خواتین بھی شامل ہیں میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس دوران بھارتی فوج کے مظالم سے 1 ہزار 498 افراد زخمی ہوئے، 14 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیاگیا جبکہ 89 خواتین کی عصمت دری بھی کی گئی۔ انڈین فورسز نے 968 کشمیریوں کے گھر بھی منہدم کئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog